ٹرمپ ٹیرف پر پاکستان اور امریکہ میں بات چیت کا پہلا دور

پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی۔۔ فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا۔۔ مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے