بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے۔۔ مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں
حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔۔ وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے۔۔ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی۔۔
ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔۔