آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کامیابی کے منطقی انجام تک پہنچے گی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں طلباء، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی لیڈرشپ کی قیادت میں قوم آہنی دیوار بن چکی یے۔۔ معرکہ حق کی کامیابی قومی عزم و اتحاد کی علامت ہے۔۔ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔۔جنوبی ایشیا کے استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے
آرمی چیف نے کہا بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول ہے۔۔ پاکستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں۔۔دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،۔۔
انہوں نے کہا نئے جنگی تقاضوں کے مطابق تربیت اور تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج مستقبل کے عسکری رہنما تیار کر رہا ہے۔۔
آرمی چیف نے انسدادِ دہشت گردی کی نئی مہم کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کامیابی کے منطقی انجام تک پہنچے گی۔۔دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کے خلاف فتح ہو گی۔۔