11ماہ میں پاکستان ریلویز کی 83ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

پاکستان ریلویز کو گیارہ ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی ہے۔۔

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا۔۔ دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گذشتہ مالی سال کی 88 ارب کی ریکارڈ توڑنے کے امکانات موجود ہیں۔۔

کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے۔۔

حنیف عباسی کے مطابق لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔۔ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 جبکہ مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی

پاکستان ریلویز کو کسی ایک مالی سال کے گیارہ ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی۔۔

پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے