کولمبو : خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز انڈیا کے بجائے سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔
سری لنکا رواں سال ویمنز ورلڈ کپ کے ان میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان شرکت کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچوں کے حوالے سے جاری انتظامات کا حصہ ہے۔
رواں سال کے اوائل میں انڈیا کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں ممالک کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں نیوٹرل مقامات متعارف کرائے تھے، جسے ہائبرڈ ماڈل بھی کہا جاتا ہے۔
دسمبر میں اعلان کردہ منصوبے کے تحت کوئی بھی ملک آئی سی سی ایونٹ کے لیے دوسرے ملک کا سفر نہیں کرے گا۔
تیس ستمبر سے دو نومبر تک جاری رہنے والے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے انڈیا کے شہروں بنگلورو، گوہاٹی، اندور اور وشاکھاپٹنم کے ساتھ اب سری لنکا کا شہر کولمبو بھی شامل ہوگا۔