اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاریاں ۔۔۔۔ مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کا خطرہ بڑھنے پر سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی ۔۔۔ اوپر جاتی ہوئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ دھڑام سے نیچے گر گئی۔۔۔ حصص بازار جب دو ہزار تین سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اوپر جا رہا تھا کہ اچانک دونوں ملکوں میں جنگی تیاریوں کی خبر آ گئی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 178 پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے منفی 260 پوائنٹس تک گر گیا۔۔۔
مارکیٹ میں ایک ارب 4 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔۔۔ کاروباری لین دین 50 ارب 54 کروڑ روپے میں طے پایا ۔۔۔ سرمایہ کار بھی 43 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 951 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔۔