تہران : ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے نئی سائٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردو ایٹمی پلانٹ میں فرسٹ جنریشن سنٹرفیوج کی جگہ جدید سنٹر فیوج نصب ہونگے،ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کو اپنےفیصلے سے آگاہ کردیا ہےایرانی حکام کا کہنا ہےکہ یورینیم کی افزودگی کیلئے اضافی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
امریکا کےساتھ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات کے دوران ایران نےپرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل ایرانی وزیردفاع عزیزناصرزادے نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دے تھی۔
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ایران ہچکچائے بغیر خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔