لندن : برطانیہ کے دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کی جانب سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔ برطانیہ کے مطابق خطے میں کشیدگی کے امکان کی وجہ سے یہ ہدایات دی گئی ہیں۔
برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ یہ کسی بھی وقت مزید خرابی کی طرف جا سکتی ہے۔‘ دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل میں 13 جون کو ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد سے اسرائیل کی فضائی حدود ابھی بھی بند ہیں۔
برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو غزہ اور شام کی سرحد کے قریبی علاقوں کو سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔