اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں مختلف شعبوں میں پاک-یو اے ای دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کے لیے دوسرے بین الوزارتی تیاری کے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس آئندہ ہفتے ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نائب وزیر اعظم، وزارت خارجہ، اقتصادی امور، داخلہ، ثقافت، ریلوے، کامرس، آئی ٹی، نجکاری، خوراک، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ہوا بازی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت، بین الصوبائی رابطہ، بجلی اور پٹرولیم کی وزارتوں کے حکام کے علاوہ ایس آئی ایف سی اور سٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں پاک-یو اے ای دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
Trending
- پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات
- پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں
- نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے
- نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ
- ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،برازیلی صدر کی تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ
- عالمی فوجداری عدالت نے طالبان امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
- سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا
- پاکستان اور ترکئے کا ایک دوسرے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ