اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے سعودی عرب اور شام سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط

اسرائیل نے غزہ میں جنگ ختم کرنے کیلئے سعودی عرب اور شام کو سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا۔۔ نیتن یاہو نے آئندہ 15 روز میں غزہ میں جنگ ختم کرنے کی حامی بھر لی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کیلئے سعودی عرب اور شام کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا ہوں گے۔ ان ممالک کے بعد دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ہو گا۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی اس ’ جذباتی’ کال میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر بھی شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے