فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔۔۔ پشاور میں کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔۔بھارت کے سرپرست فتنہ خوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔۔
آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاکستان کی اندرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔۔ فیلڈ مارشل نے خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر زور دیا۔۔ فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔۔
فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن واقعہ کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی غیر متزلزل جرات اور لچک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

