صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ویتنام میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ویت نام نے 20 فیصد امریکی ٹیرف پر سمجھوتہ کر لیا ہے۔۔
ویتنام میں امریکی مصنوعات کو ٹیکس فری درجہ حاصل ہو گا۔۔ کسی دوسرے ملک میں تیار مصنوعات ویتنام سے امریکہ پہنچیں تو ٹیرف 40 فیصد ہو گا۔۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ 90روز کا تعطل ختم ہونے سے پہلے طے پایا۔۔