نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے 6 سے 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اربن فلڈنگ اور ٹریفک میں خلل کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔