یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ ہلاک

روس نے یوکرین کے ایک حملے میں اپنی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل قزوف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔۔ صدر پیوٹن نے میخائل قزوف کو اس سال مارچ میں بحریہ کا نائب سربراہ مقرر کیا تھا۔

میخائل قزوف کُرسک ریجن میں یوکرینی حملے میں مارے گئے۔ بحریہ کے نائب سربراہ کی یوکرینی حملے میں ہلاکت روس کی اعلیٰ عسکری قیادت کا ایک بڑا نقصان ہے۔

میخائل قزوف روس یوکرین بارڈر سے 30 کلومیٹر دور میں ایک کمانڈ سینٹر میں موجود تھے جب یوکرین نے میزائل حملہ کیا جس میں بحریہ کے نائب سربراہ ہلاک ہو گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے