یوکرین میں اہداف کے حصول تک جنگ بندی ممکن نہیں، پیوٹن اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک بات چیت

0

روس نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ یوکرین میں اہداف کے حصول تک جنگ بندی ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر ایک گھنٹہ بات چیت کی۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا جس پر صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں اپنے اہداف اور مقاصد پورے کئے بغیر سیز فائر ممکن نہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی روک دی ہے۔

دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم مسئلہ یوکرین کا بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنا جاری رکھیں گے، روس یوکرین تنازع کے بنیادی مسائل کو ختم کرنے کا اپنا مقصد حاصل کریں گے۔

روسی صدر نے امریکی صدر کو بتایا کہ روس یوکرین میں اپنےمقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، فیس ٹو فیس ملاقات اور یوکرین کو اسلحے کی کچھ فراہمی روکنے پر گفتگو نہیں ہوئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.