امریکی کانگریس نے کئی روز کی بحث کے بعد صدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا ’’بِگ بیوٹی فل‘‘ بل منظور کر لیا۔ اس بل کے بعد امریکہ کے قرضوں میں آئندہ دس سال میں 3300 ارب ڈالرکا اضافہ ہو جائے گا۔
کانگریس کی تاریخ میں بل پر ڈیموکیٹ کے اقلیتی رکن حکیم جیفریز نے آٹھ گھنٹے طویل تقریر کی۔ اس بل پر صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے دو کانگریس مین نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے۔ صدر ٹرمپ نے بل کی منظوری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے