آذربائیجان میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک ایران تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکےگزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آذر بائیجان میں موجود ہیں
