کراچی:لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔۔ عمارت میں ہر منزل پر 4 پورشن تھے۔ مجموعی طور پر 20 خاندان عمارت میں آباد تھے۔

تین روز سے عمارت میں جھٹکے محسوس ہو رہے تھے۔ ایک روز پہلے ہی 15 خاندانوں نے عمارت چھوڑ کر دوسری جگہ رہائش اختیار کر لی تھی۔۔ زمین بوس ہونے والی عمارت میں اس وقت 5 خاندان رہ رہے تھے۔

ریسکیو کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ صبح آٹھ بجے پیش آیا۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابھی ملبے میں مزید لوگ دبے ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ عمارت سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے