کاروباری ہفتے کا آخری روز ۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈز بنانا نہیں بھولی ۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی نئی حد کو عبور کیا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی نئی بلندی سے تجاوز کر گئی۔۔۔
ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 1262 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔۔
مارکیٹ میں 73 کروڑ 30 لاکھ حصص کے سودے 34 ارب 94 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 143 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔ مقامی کرنسی میں مجموعی حصص کی مالیت 15 ہزار 910 ارب روپے کی نئی بلندی عبور کر گئی۔۔