پاکستان کیخلاف جنگ میں ہمارا فضائی دفاعی نظام ناکام رہا: بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا اعتراف

نئی دہلی: بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا۔

خطے کی موجودہ صورتحال کے بعد بھارتی فوج پاکستان، چین اور ترکیہ کی قربت سے بھی خوفزدہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور سٹریٹجک تیاریوں کا علم تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں، بھارت کا فضائی دفاعی نظام مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو پریشان کر دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے