وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی اور اسرائیل کی غزہ میں بربریت کی سخت مذمت کی۔ ایران اسرائیل جنگ پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے واضح موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کسی طور قبول نہیں۔
ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان بھی شامل تھے