اسلام آباد کے مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار اور زبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار پولیس نے محمکہ والڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ہرن کو ذبح کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔۔
ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کا تعلق گاوں گوکینا سے ہے۔۔یہ اقدام اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف منجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔۔
مقدمہ میں ویڈیو میں نظر آنے والے بشیر عباسی، زین عباسی اور دیگر نامعلوم افراد نامزد ہیں۔۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ جانور کی باقیات کھال اور کھوپڑی برامد کرنے کے لیے مدد کی جائے۔۔ ایف آئی آر میں درج سیکشن کے تحت ملزمان کو ایک سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کیا جا سکتا ہے