کراچی کے علاقے لیاری میں جمعہ کو زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے اب تک 19 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔۔ ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے۔۔ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔۔
جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور ایک 7 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
ملبہ گرنے سے قریبی عمارت کی سیڑھیاں بھی دھنس گئیں، تاہم عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی، رات تک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
سول ہسپتال کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق 9 لاشیں ہسپتال لائی گئی تھیں، جب کہ ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بھی تصدیق کی تھی۔