ٹاس اے این پی نے جیت لیا، شاہدہ وحید مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب

اسلام آباد: خیبر پختونخوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں، ایک اور سیٹ ملنے پر اے این پی کے اراکین کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس کیا گیا، ٹاس کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے عمائدین موجود تھے۔

ٹاس جیتنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں، ٹاس جیتنے سے اے این پی کے اراکین کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے