Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے : ہانیہ عامر

جولائی 22, 2025

شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید

جولائی 22, 2025

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

جولائی 22, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے : ہانیہ عامر
  • شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
  • بھارت کا مِگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلیے غیرفعال کرنے کا فیصلہ
  • امریکا آنے والے ہر شخص سے 250 ڈالر فیس لینے کا فیصلہ
  • بھارتی دباؤ مسترد، بنگلہ دیش کا ایشین کرکٹ کونسل کی میزبانی کا دو ٹوک فیصلہ
  • خاتون خزانے کی تلاش میں کراچی سے بہالپور پہنچ گئی، مزار کے احاطے میں کھدائی پر گرفتار
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»ایران، عراق اور شام جاکر غائب ہونے والے بیشتر زائرین عراق میں بھیک مانگنے میں ملوث ہیں: امیگریشن ذرائع کا انکشاف
پاکستان

ایران، عراق اور شام جاکر غائب ہونے والے بیشتر زائرین عراق میں بھیک مانگنے میں ملوث ہیں: امیگریشن ذرائع کا انکشاف

EditorBy Editorجولائی 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : ایران ،عراق اور شام جانے والے 40 ہزار پاکستانی زائرین کہاں غائب ہوئے اس حوالے سے کسی بھی ادارے میں پاس ان افراد سے متعلق مصدقہ معلومات موجود نہیں تاہم امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر زائرین عراق جا کر بھیک مانگنے میں ملوث ہیں،کچھ وہاں غیر قانونی طور پر رہ کر ملازمت کر رہے ہیں جبکہ کچھ ترکی کے راستے یورپ نکل گئے ہیں۔

اس حوالے سے جولائی 2024 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ کی جانب سے تافتان بارڈر پر تعینات ایف آئی اے کے آفیسر انچارج کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈائیریکٹر امیگریشن ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ 66 خواتین اور ان کے بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو بغداد میں بھیک مانگنے میں ملوث ہیں۔

مذکورہ خواتین اور بچوں کا تعلق شکارپور، راجن پور،رحیم یار خان ،صادق آباد ،ڈیرہ غازی خان اور کشمور سے تھا۔خط میں بتایا گیا تھا کہ فیملی کے مرد خواتین اور بچوں کو چھوڑ کر واپس آ جاتے ہیں جو وہاں بھیک مانگتے ہیں۔خط میں مزید بتایا گیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی اکثریت جن کا تعلق منڈی بہاؤ الدین ، گجرانوالہ، گجرات ، حافظ آباد، وزیر آباد،شیخوپورہ اور پارا چنار سے ہے نے ایجنٹوں کو بڑی رقوم دی ہیں جو انھیں زیارت ویزہ کے ذریعے ایران بھیجتے ہیں اور عراق میں ان کے غیر قانونی داخلے کے لیے سہولت کاری کرتے ہیں۔

خط میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی نے عراقی حکام سے ہونے والی میٹنگ کے بعد بتایا ہے کہ عراقی حکام نے بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کی عراق میں موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ حکومت پاکستان زائرین اور ان کے ٹور آپریٹرز سے گارنٹی لے کہ وہ زیارت کے بعد پاکستان واپس جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اگر اس ٹرینڈ پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستانی شہریوں کے بلیک لسٹ ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

خط کے مطابق بغداد میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی عراق میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستانی سفیر کے مطابق عراق میں 40 سے 50 ہزار کے قریب پاکستانی بغداد، نجف ، کربلا ، بصرہ اور کردستان ریجن کے کچھ حصوں میں موجود ہیں اور ان میں سے بہت کم قانونی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ کنسٹرکشن کمپنیوں ،یو این ایجنسیوں، ہیلتھ کئیر ،آئل ،ٹیلی کمیونیکیشن اور ائیر لائنز میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ باقی افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔مشن کو خواتین بھکاریوں کی بڑی تعداد کے بارے میں معلوم ہوا تھا جن میں 30 خواتین اور 36 بچے شامل تھے جن میں نومولود بچوں سے لیکر دس سے بارہ برس کے بچے شامل ہیں اور جو رحیم یار خان،راجن پور اور شیخو پورہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔

ان خواتین نے مشن کو بتایا کہ وہ اربعین کے دوران عراق آئی تھیں اور اس کے بعد عراق کے مختلف شہروں میں بھیک مانگ رہی تھیں۔یہ خواتین کوئٹہ سے زاہدان بذریعہ سڑک آئی تھیں۔مشن کو نومولود بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس اور نادرا میں رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹس( ای ٹی ڈی ) جاری کرنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بڑی تعداد میں 18 سے 25 سال کو نوجوان کی تعداد بھی عراق میں موجود ہیں جو کہ ضلع حافظ آباد ،وزیر آباد ،منڈی بہاؤ الدین ، گجرانوالہ اور گجرات سے تعلق رکھتی ہے۔مشن نے مزید بتایا تھا کہ عراقی پارلیمنٹ کے ممبر اور پارلیمانی کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے چئیرمن کے ساتھ ہونی والی ملاقات میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی شہری بذریعہ سڑک ایران سے عراق آتے ہوئے منشیات بھی لے کر آ رہے ہیں۔

غیرقانونی طور پر عراق میں آنے والے پاکستانی شہریوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین ، گجرنوالہ ، گجرات ، حافظ آباد، وزیر آباد ، شیخوپورہ اور پارا چنار سے ہے جو زیادہ تر عاشورہ اور اربعین کے دوران ویلڈ زیارت ویزہ پر ایران آئے اور غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہوئے۔مشن کے مطابق 21 پاکستانی شہریوں کو منشیات سے جڑے کیسز میں سزا ہو چکی ہے۔

مشن نے بتایا تھا کہ یہ تمام صورتحال شرمندگی کا باعث ہے ۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے کے علاوہ ایسے افراد جو زائرین نہیں ہیں اور زائرین ویزہ کا استعمال کر کے تافتان اور گبد بارڈر کراس کر کے ایران کی طرف اور وہاں سے عراق اور ترکی چلے جاتے ہیں۔ ترکی پہنچنے کے بعد وہاں سے انسانی اسمگلرز کی مدد سے یونان اور اٹلی جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثات کے بعد اب سختی کی گئی ہے اور اس روٹ سے جانے والے افراد کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے : ہانیہ عامر

جولائی 22, 2025

شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید

جولائی 22, 2025

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

جولائی 22, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے : ہانیہ عامر

جولائی 22, 20250

شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید

جولائی 22, 20251

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

جولائی 22, 20253

بھارت کا مِگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلیے غیرفعال کرنے کا فیصلہ

جولائی 22, 20257
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025747

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025747

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024510

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025457

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
تازہ ترین

اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے : ہانیہ عامر

By Editorجولائی 22, 20250

کراچی : بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے دل دہلا…

شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید

جولائی 22, 2025

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

جولائی 22, 2025

بھارت کا مِگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلیے غیرفعال کرنے کا فیصلہ

جولائی 22, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے : ہانیہ عامر

جولائی 22, 2025

شیئرپاؤپل کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 ، 10 سال قید

جولائی 22, 2025

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

جولائی 22, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025747

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024510

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025457

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.