اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کرکے بھارت کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین کو فون اور بھارت کےخلاف جوابی کارروائی کےسلسلے میں اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے ملکی سیاسی قیادت کو بھارت کے حملے، پیش آنے والی صورت حال اور بھارت کو دییے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔