لیبیا کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کا دورہ پاکستان۔۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ علاقائی ترقی ، سیکورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

