سپریم کورٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

سپریم کورٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے بعد ایڈمن بلاک میں دھواں بھر گیا، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

آگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے