کور کمانڈر کوئٹہ سے میڈیا نمائندوں کی خصوصی نشست، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

کور کمانڈر کوئٹہ سے میڈیا نمائندوں کی خصوصی نشست ہوئی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

میڈیا وفد نے دہشتگردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں کا بھی مشاہدہ کیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کےلیےجاری اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہناتھا کہ امن کے لیے آخری دہشتگرد کے خاتمے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن واستحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائےگا۔

میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی خصوصی دورہ کیا جس دوران وفد نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے