مالاکنڈ : مالاکنڈ میں فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جبکہ دو افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے دوسرے بیٹے اور بیٹی کو شہید کردیا جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔