کراچی:ملیر میں پیٹرول پمپ پر آگ بھڑکنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق،3شدید زخمی

کراچی کے علاقے ملیر مین پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ 3 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں استپال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ سے لگنے کا شبہ ہے۔۔ آگ لگنے کا واقعہ منگل کی سہ پہر تقریباً 3 بج کر 48 منٹ پر ملیر 15 کے پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔۔

ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی فائر اسٹیشن سے کے ایم سی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں روانہ کیں، 4 فائر ٹینڈرز کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے