ایک ماہ میں تجارتی خسارے میں 55 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات نے درآمدات و برآمدات کی تفصیلات جاری کر دیں
اپریل میں 2 ارب 14 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔۔ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 19فیصد کمی آئی
ایک ماہ میں امپورٹ بل 14.5 فیصد بڑھ گیا۔۔ اپریل میں درآمدی بل 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا۔
اپریل میں تجارتی خسارہ 3 ارب 39 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 55 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ میں تجارتی خسارہ 2 ارب18 کروڑ ڈالر تھا
ایک سال میں تجارتی خسارہ 36 فیصد بڑھ گیا۔۔ اپریل 2024 میں تجارتی خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2024 سے اپریل 2025 تک تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا۔ ایک سال پہلے 10 ماہ میں خسارے کا حجم 19 ارب 62 کروڑ ڈالر تھا۔۔
رواں مالی سال کے10ماہ میں 26 ارب 86 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔
10 ماہ میں برآمدات میں 6.25فیصد اضافہ ہوا۔ 10ماہ میں امپورٹ بل7.37 فیصد بڑھ کر 48 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا