چند گھنٹوں کی بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ،بدترین ٹریفک جام،سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کر رہی ہیں

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی بارش شام 5 بجے تک جاری رہی۔۔ چند گھنٹوں کی بارش نے کراچی شہر کو ڈبو دیا۔ شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں کئی فٹ پانی میں ابھی تک ڈوبی ہوئی ہیں۔۔

شہر میں اس وقت بدترین ٹریفک جام ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث موٹر سائیکلیں، چھوٹی اور بڑی گاڑیاں خراب ہونے کے باعث بند ہو گئیں جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی۔۔

ریڈ لائن منصوبے سمیت ادھورے ترقیاتی کاموں نے شہریوں کو دہری مشکل میں مبتلا کردیا، شام 6 بجے تک شہر میں سب سے زیادہ 212 ملی میٹر بارش گلستان جوہر بلاک 12 میں ریکارڈ کی گئی۔ کورنگی 207، گلشن رومی 203، گلشن حدید 200، ملیر سعود آباد 182 اور جناح ایونیو پر 178 ملی میٹر ریکارڈ کی جاچکی ہے۔۔

ملیر لیاقت مارکیٹ سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، دیواریں گرنے کے واقعات میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شدید بارش کے باعث گلستان جوہربلاک 12 کےقریب گھرکی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 4 سالہ مریم، 3 سالہ حمزہ اور سمیعہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت نہ ہوسکی، اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11 میں بارش کے باعث مکان کی دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کر 8 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر ایک میں تیز بارشوں کے باعث اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کی کوششیں ٓجاری ہیں۔

کراچی میں طویل انتظار کے بعد ہونے والی بارش نے میئر کراچی اور سندھ حکومت کے دعوؤں کو دھو ڈالا، شہر میں صبح شروع ہونے والے بارش کے سلسلے نے جل تھل ایک کردیا، مسلسل کئی گھنٹے بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے اور مرکزی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح 8 تا شام 5 بجے تک سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی، اولڈ ایئرپورٹ 138،کیماڑی 137، جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ 132، ڈی ایچ اے 121، فیصل بیس 114، نارتھ کراچی108،سعدی ٹاؤن 103،کورنگی 96،ناظم آباد 92، گلشن معمار 75، مسرور بیس 75، اورنگی ٹاؤن 66 اور بحریہ ٹاؤن 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تاہم کراچی ویدر اپ ڈیٹ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک شہر میں سب سے زیادہ 212 ملی میٹر بارش گلستان جوہر بلاک 12 میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کورنگی میں207، گلشن رومی 203، گلشن حدید 200،ملیر سعود آباد 182 اور جناح ایونیو پر 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن اقبال میں 156 ملی میٹر، فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 156 ملی میٹر، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں 153 ملی میٹر، نارتھ ناظم آباد 148، گلستان جوہر بلاک ون میں 143، کراچی ایئرپورٹ 138، سرجانی سیکٹر 2 135، نارتھ ناظم آباد بلاک اے 130، پی آئی بی کالونی 128 اور محمود آباد 127 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ایچ اے فیز فور 126.7، کلفٹن اور صدر 126، اسکیم 33 میں 125، نارتھ کراچی (اقرا یونیورسٹی) 122، کھارادر 122، گلستان جوہر بلاک 5 میں 117، اسٹیڈیم روڈ 112، صائمہ عربین ولاز 111، کیماڑی 108، بلدیہ ٹاؤن 103، گڈاپ ٹاؤن (جنوبی) 100 ملی میٹر، سی ویو(کلفٹن) 90.4، ڈی ایچ اے سٹی 86.4، ملیر کاٹھور(سپرہائی وے) 86، گڈاپ ٹاؤن (شمالی) 31 ملی میٹر جبکہ بحریہ ٹاؤن میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے