سرکاری حج اسکیم:عازمین نے 61 ارب روپے کی پہلی قسط جمع کرا دی

سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب 45 کروڑ روپے جمع کروا دیئے۔۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر سے عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب 45 کروڑ جمع کروائے۔۔

طویل دورانیے (لانگ اسٹے) کے حج کے لیے عازمین نے 38 ارب 34 کروڑ روپے بینکوں میں جمع کروا دیئے۔۔

کم دورانیے (شارٹ اسٹے) کے حج کے لیے 23 ارب10 کروڑ روپے بینکوں میں آ گئے۔۔ آئندہ برس حج کے لیے کم دورانیے کے حج کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔۔

آئندہ برس حج کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 696 درخواستیں موصول ہوئیں۔۔

طویل دورانیے (لانگ اسٹے) کے حج کے لیے 76,683 اور کم دورانیے (شارٹ اسٹے) کے حج کے لیے 42,013 درخواستیں جمع کروائی گئیں تھیں۔۔

طویل دورانیے (لانگ اسٹے )کے حج کی درخواستوں کا تناسب 64.6 جبکہ کم دورانیہ (شارٹ اسٹے) کے لئے حج درخواستوں کا تناسب 35.4 فیصد رہا۔۔

کم مدت کا حج پیکج 20 سے 22 روز اور طویل دورانیہ کا حج 40 روز پر مشتمل ہے۔۔

84 ہزار 303 عازمین نے مشترکہ کمرے ( شیئرنگ روم) کا انتخاب کیا۔۔ 11 ہزار 489 عازمین دو بستروں والے کمرے( ڈبل بیڈ روم) کے خواہاں ہیں۔۔ 7 ہزار 466 عازمین تین بستروں والے کمرے (تین بیڈ روم )میں قیام کریں گے۔۔

15 ہزار 438 درخواست گزاروں نےفیملی روم (4 تا 6 افراد) کا انتخاب کیا۔۔

تمام ایک لاکھ 18 ہزار 969 عازمین کو جمع کرائی گئی رقم سے قربانی کی سہولت ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے