بنگال کی خلیج اور بحیرہ عرب سے آنے والی شدید مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئیں جس سے پنجاب میں وسیع پیمانے پر شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک یہ ہوائیں برقرار رہیں گی جس سے دریائے راوی کے واٹرشیڈ میں درمیانی سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 2 ہزار کیوسک کی غیر معمولی بلند سیلابی سطح پر پہنچ گیا۔۔ شاہدرہ اور بلوکی کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جو ارد گرد کی آبادیوں کیلئے بڑا ہے۔۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متوقع بارشوں اور حالیہ سیلاب سے نارووال، شاہدرہ، اور لاہور کے شمالی مضافات خاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔۔ہائی رسک یونین کونسلز میں لاہور شاہدرہ، کوٹ محمود، جیا موسیٰ، عزیز کالونی، قیصر ٹاؤن، فیصل پارک، دھیر، کوٹ بیگم شامل ہیں۔۔
اسکے علاوہ شیخوپورہ (فیروزوالہ) فیض پور، دھمیکہ، ڈاکہ، برج عٹاری، کوٹ عبدالمالک، ننکانہ صاحب، گنیش پور بھی سیلابی ریلے میں آ سکتے ہیں۔۔ قصور (پتوکی) میں پھول نگر، رکھ خان کے، نتی خالصہ، لمبے جاگیر، کوٹ سردار، ہنجرے کلاں، بھٹروال کلاں، نوشہرہ گائے کے علاقوں میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے
خانیوال میں غوث پور (میاں چنوں)، امید گڑھ، کوٹ اسلام، عبدالحکیم (کبیروالہ) میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔۔
