پنجاب میں بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق قادر آباد ہیڈ ورکس کے ٹوٹنے سے حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہوں گے۔ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
قادر آباد ہیڈ ورکس پر سلابی ریلے کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔قادر آباد ہیڈ ورکس میں بائیں جانب پانی کا کٹاو بڑھ رہا ہے ۔ بائیں جانب سے شگاف پڑ نے کا خدشہ ہے۔
عرفان علی کاٹھیار کے مطابق بائیں جانب بند کو مضبوط بنانے کیلئے مشینری و عملہ موقع پر موجود ہے۔۔ بند کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی کا بہاو 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے۔قادر آباد ہیڈ ورکس کی موجودہ صلاحیت 8 لاکھ کیوسک کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے حافظ آباد اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔۔ متعلقہ آبادیوں کو فوری مساجد میں اعلانات کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی پنجاب پولیس کو شہریوں کو موقع سے فوری ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔۔
