مون سون کی بارشوں،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے اب تک 819 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔۔

26 جون سے اب ملک بھر میں 819 افراد جانبحق جبکہ 1111 زخمی ہوئے۔۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سیلاب اور مون سون کی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 182 پر پہنچ گئی۔۔ 594 افراد زخمی بھی ہوئے۔۔ خیبرپختونخواہ میں479،، آزاد کشمیر میں 28،، گلگت بلتستان میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک 6138 مویشی ہلاک ، 8658 مکان تباہ جبکہ 238 پل ٹوٹ گئے۔۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 13 افراد جانبحق ہوئے۔۔ سیالکوٹ سے پانچ، گجرات سے چار، وزیر آباد سے ایک اور نارووال سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے