سیلاب کے باعث پنجاب کے 9 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم مؤخر، کے پی اور سندھ میں مزید 2 کیسز رپورٹ

اسلام آباد — نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 9 اضلاع میں جاری سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر انسدادِ پولیو مہم کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور میں یہ مہم فی الحال شروع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب کے پی اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔

این ای او سی کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع بشمول راولپنڈی، میانوالی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، اٹک، راجن پور اور رحیم یار خان میں انسدادِ پولیو مہم شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

مزید برآں، ادارے نے واضح کیا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انسدادِ پولیو مہم یکم ستمبر سے طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے