سی فوڈ انڈسٹری کیلیے بڑی خبر ، پاکستان کو امریکا مچھلی برآمد کرنے کی اجازت

کراچی : پاکستان کو امریکا مچھلی برآمد کرنے کی اجازت، سی فوڈ انڈسٹری کے لیے خوشخبری ہے ۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو امریکا مچھلی برآمد کرنے کی چار سالہ اجازت مل گئی ہے، جو ملکی سی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔یہ اجازت پاکستان کے سی فوڈ معیار کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہو گیا ہے ۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان نے 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی جس سے 489 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔اگلے سال یہ برآمدات 600 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی منظوری سے نہ صرف سی فوڈ انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام ملے گا، اور عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام مزید مضبوط ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے