اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بلندیوں کی جانب سفر جاری ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بلند ترین سطح ریکارڈ کی جارہی ہے، جہاں 100انڈیکس میں 718 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار975 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے100انڈیکس1لاکھ62ہزار257پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔