بھارتی میڈیا نے جاسوس پکڑے جانے پر وسیم اکرم کی تصویر نشر کردی، کرکٹر کی سخت تنقید

قومی کرکٹ ٹیم  کے  سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر  وسیم اکرم  بھارت  میں  وسیم اکرم  نامی شخص کی گرفتاری کی خبر  میں  اپنی تصویر  چلانے  پر  میڈیا پر  برس پڑے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دے رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر  وسیم اکرم کے نام سے اگر کوئی اور شخص موجود ہے تو ڈبل چیک کرلیا کریں۔

وسیم اکرم نےد عویٰ کیا کہ  ہمسایہ ملک میں کوئی جاسوس پکڑا گیا ہے جس کا نام  وسیم اکرم ہے اور نیوز چینلز ان کی تصویر لگا رہے ہیں۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے طنزیہ انداز  میں پنجابی میں کہا کہ ‘ کون لوگ ہو تُسی، کِتھوں آئے ہو؟کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے لوٹ پوٹ ہو کے کمنٹ پہ کمنٹ! یہ دیکھے بغیر کہ وہ میرا اکاؤنٹ نہیں’۔

 وسیم اکرم نے مزید کہا کہ  بلاوجہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں، ریلیکس رہیں اور پہلے چیک کرلیں۔

خیال رہےکہ بھارتی ریاست ہریانہ میں چند روز قبل پولیس نے وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے