افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے

افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے

کابل — افغانستان کے شمالی پہاڑی علاقے ہندوکش میں ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکوں نے کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا جہاں ماضی میں بھی زلزلے آتے رہے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے کابل، بدخشاں، تخار، بلخ اور قندوز سمیت کئی صوبوں میں محسوس کیے گئے۔
شدید جھٹکوں کے باعث شہری گھبراہٹ میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقامی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر الرٹ ہیں۔
افغانستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمارتوں سے دور اور کھلے مقامات پر رہیں۔

ہندوکش خطہ زلزلی سرگرمیوں کے لحاظ سے انتہائی فعال سمجھا جاتا ہے، جہاں ہر سال درمیانی اور شدید نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔
رواں سال کے دوران یہ چوتھا بڑا زلزلہ ہے جو افغانستان کے شمالی حصے میں ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے