پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل فیصل آباد میں ہوگا، سیریز فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل فیصل آباد میں ہوگا، سیریز فیصلہ کن مرحلے میں داخل

فیصل آباد — پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ہفتہ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، اس لیے کل ہونے والا میچ سیریز کا فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اب تک 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
پاکستان نے اس گراؤنڈ پر 14 ون ڈے کھیلے، جن میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میں ناکامی کا سامنا کیا۔

جنوبی افریقہ نے فیصل آباد کے میدان میں 7 میچز کھیلے، جن میں سے 3 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے