مولانا فضل الرحمان کی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا کہ یہ ترمیم آنی ہی نہیں چاہئے تھی۔ صوبوں کا حق کم کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے۔۔ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کا شیئربڑھایا تو جاسکتاہے۔ اس میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو دیئےگئے اختیارات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے لیے 11 اراکین خریدے گئے تھے، 26 ویں ترمیم کے وقت حکومت35 نکات سے دستبردار ہوگئی تھی۔ مولانافضل الرحمان نے ملکی سیاست میں نومبرکے مہینے کو ہنگامہ خیز قرار دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے