فیفا مینز فٹبال رینکنگ: اسپین پہلے نمبر پر برقرار، پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 199 ویں نمبر پر آ گئی

0

فیفا نے مینز فٹبال کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق اسپین اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 199 ویں نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ بھارت کی ٹیم چھ درجے نیچے آ کر 142 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔

عالمی رینکنگ میں دیگر ٹیموں کی پوزیشنز میں ارجنٹینا دوسرے، فرانس تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور پانچ بار کے عالمی چیمپئن برازیل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ رینکنگ ٹیموں کی موجودہ کارکردگی اور بین الاقوامی میچز میں نتائج کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، جس میں عالمی کپ اور دیگر اہم ٹورنامنٹس کے اثرات شامل ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.