پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو مقرر، چھ شہروں کی فہرست جاری

پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار، افتتاحی میچ 26 مارچ کو متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی توسیع کے عمل میں بڑا پیشرفت سامنے آگیا ہے، لیگ کی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ نئی ٹیموں کے لیے چھ ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق تمام شہروں کی ویلیو ایشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ نیلامی میں صرف وہی بولی دہندگان شامل ہوسکیں گے جو تکنیکی طور پر کوالیفائی کریں گے۔ پی سی بی نے دنیا بھر سے دلچسپی رکھنے والے گروپس سے نئی ٹیموں کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں، جن کے تکنیکی پروپوزل جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح کی نمایاں ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ لیگ کی وسعت اور تجارتی قدر کو مزید بہتر بنائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے