پی سی بی چیئرمین کا پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نقد انعامات کا اعلان

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026: پی سی بی نے پاکستان ویمنز ’اے‘ سکواڈ کا اعلان کر دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کیلئے نئے مالیاتی انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں فرنچائزز کی کارکردگی اور کرکٹ میں خدمات کے اعتراف میں خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔

اعلان کے مطابق پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی مسلسل ترقی کے پیشِ نظر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لیگ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے کر چلیں۔‘‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو مقرر کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے