شاہین شاہ آفریدی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار، دو میچوں سے باہر

0

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہین آفریدی آئندہ دو روز تک آرام کریں گے اور آج ہونے والا میچ سمیت کل کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔

ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا دوسرا مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے شاہین آفریدی کی انجری کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی فٹنس کا جائزہ مسلسل لیا جا رہا ہے تاکہ انہیں آئندہ میچز کے لیے مکمل طور پر تیار رکھا جا سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.