تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر 2026 میں قبیلے کے تقریباً 1,200 افراد کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کے تحت 2030 تک مجموعی طور پر 6,000 افراد کو اسرائیل میں آباد کیا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس قبیلے کے تقریباً 5,000 افراد پہلے ہی اسرائیل میں آباد ہیں، اور نئی منتقلی کے بعد ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

