آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول اور وینیوز جاری کر دیے

سپر ایٹ میں انگلینڈ سے شکست، پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں دیگر نتائج سے مشروط

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول اور میزبان مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ کے میچز بھارت اور سری لنکا کے سات مقامات—نیو دہلی، چنئی، کولکتہ، ممبئی، احمد آباد، کولمبو اور کینڈی—میں کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم مقابلہ 15 فروری بروز اتوار شیڈول کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان 7، 10 اور 18 فروری کو دیگر ٹیموں کے خلاف اپنے گروپ میچز کھیلے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری کو شروع ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، اور اگر فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تو فیصلہ کن معرکہ کولمبو میں ہوگا۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے: پاکستان، بھارت، امریکا، نیدرلینڈز، نمیبیا
گروپ بی: آسٹریلیا، سری لنکا، عمان، زمبابوے، آئرلینڈ
گروپ سی: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال، اٹلی
گروپ ڈی: نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان، کینیڈا، یو اے ای

آئی سی سی کے مطابق 7 سے 19 فروری تک روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان واحد میچ ہوگا۔ سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ یا کولمبو میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی میں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے